ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : آم توڑنے کے چکر میں الیکٹرک شاک لگنے سے مہاجر مزدور ہلاک 

اُڈپی : آم توڑنے کے چکر میں الیکٹرک شاک لگنے سے مہاجر مزدور ہلاک 

Sun, 05 Feb 2023 12:56:57    S.O. News Service

اُڈپی ،5 / فروری (ایس او نیوز) مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا ایک مہاجرمزدور آم توڑنے کے چکر میں الیکٹرک سروس وائر سے شاک لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کوکنمنّا نامی یہ شخص سنتے کٹے مارکیٹ کے پاس گزشتہ دو مہینے سے ایک زیر تعمیر اپارٹمنٹ کامپلیکس کے لئے سلاخیں موڑنے (بار بینڈنگ) کا کام کرتا تھا ۔ اس کے ساتھ کام کرنے والے مغربی بنگال ہی کے دوسرے مزدور بیشو داس نے اپارٹمنٹ بلڈنگ کا بجلی کنکشن دینے والی سروس وائر کو ایک آم کے درخت سے باندھ رکھا تھا ۔ کوکنمنّا درخت پر لگے آم توڑنے اس پرچڑھا تو حادثاتی طور پر الیکٹرک سروس وائر کو چھو گیا اور بجلی کا شاک لگنے سے سیدھے زمین پر آ گرا ۔ اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ 
    
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ کے سپروائزر آلوین کوڈروس اور الیکٹریشین منجو ناتھا کی بے پروائی کی وجہ سے کوکنمنّا کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے ۔ 


Share: